بھارت

بھارتی جیلوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں، سماج وادی پارٹی

gopal yadav

لکھنو:بھارت میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ جن حالات میں اتر پردیش کے جیل میں مسلم سیاست دان مختار انصاری کی موت ہوئی وہ انتہائی تشویشناک ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رام گوپال یادو نے ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں لکھا”مختار انصاری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے زہر دے کر اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا، موجودہ نظام میں کوئی بھی شخص جیل میں، پولیس کی حراست میں یا گھر میں محفوظ نہیں ہے۔ خوف و دہشت کا ماحول بنا کر لوگوں کو منہ بند رکھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے“۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی X پر ایک پوسٹ میں کہا”اتر پردیش انارکی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی ایک بیان میں کہا کہ مختار انصاری کے اہلخانہ نے انکی موت کے حوالے سے جو سنگین الزامات لگائے ہیں ان کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button