بھارت

نئی دلی :محمد زبیر تہاڑ جیل سے رہا

نئی دلی20جولائی(کے ایم ایس )
بھارتی سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کونئی دلی کی تہاڑ جیل سے رہا کر دیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ڈی وائی چندرچوڑاور اے ایس بوپنا پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے آج صبح محمد زبیر کو اتر پردیش پولیس کی طرف سے ان کیخلاف درج تمام6 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاتھاکہ دلی کی عدالت زبیر کے خلاف درج ایک مقدمے میں انہیں پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے لہذااسے طویل عرصے تک قید میں رکھنا مناسب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ محمد زبیر کے خلاف 2018میںان کے ٹویٹ کے ذریعے مذہبی گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور فارن کنٹری بیوشن(ریگولیشن)ایکٹ 2010کی خلاف ورزی پر یہ مقدمات درج کئے گئے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button