مقبوضہ جموں و کشمیر

نریندرمودی لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کررہے ہیں : فاروق عبداللہ

farooq abdullah

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کررہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے پلوامہ اورشوپیان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زوردیا کہ وہ مضبوط رہیں اور تقسیم کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہاکہ مودی مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کی تذلیل کرنے کے بجائے آئینی اقدار کی پاسداری کرنی چاہیے۔این سی صدر نے مودی کی ازدواجی حیثیت پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم خاندان کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہبی وابستگی سے قطع نظر معاشرے کے ہر طبقے کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائیں۔انہوں نے بھارت کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندو انتہا پسند بی جے پی نے بھارت کی جنگ آزادی نہیں لڑی بلکہ اس نے مغربی طاقتوں کا ساتھ دیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button