مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: انتظامیہ نے میر واعظ کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

mirwaiz under detention

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کوآج پھر سری نگر میں گھر میں نظر بند کر کے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے میر واعظ کو علی الصبح سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا ۔انجمن نے اپنے بیان میں میر واعظ کی نظر بندی اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کو انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button