بھارت

عالمی برادری مقدس ہستیوں کے احترام کی عالمی تحریک کے منافی بھارتی حکومت کے رویوں کا نوٹس لے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد 06جون(کے ایم ایس)
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بی جے پی رہنمائوں کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم المرسلین نبی رحمت حضرت محمدۖ کی ناموس میں گستاخی کر کے بی جے پی کے رہنمائوں نے خود کو پست ثابت کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آنے والے نبی اکرمۖ کی پاک سیرت و کردار کا مطالعہ کرنے والا کوئی بھی سلیم الفطرت انسان ان کا احترام اور ادب کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ بی جے پی کی انتہا پسندانہ اور فتنہ پرور سوچ کا ایک اور ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی اور مقدس ہستیوں کے احترام کی عالمی تحریک کے منافی بھارتی حکومت کے رویوں اور اقدامات کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے بنیادی حقوق، مذہبی آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق کا مجرم ہے، اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے آقا کریمۖ کی عزت وحرمت کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتا ہے اور اس مقصد کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button