بھارت

تمل ناڈو : آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 8افراد ہلاک

2024-05-09 20_22_45-8 killed, buildings collapse as explosion rips through Tamil Nadu cracker factorشیوکاسی:
بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر شیوکاسی میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 5 خواتین سمیت 8افراد ہلاک اورمتعد د زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع دیردھونگر کا شہر شیوکاسی پٹاخوں کی وجہ سے مشہور ہے ۔شیوکاسی کے علاقے سینگامالا پٹی میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں جمعرات کو آگ لگنے سے دھماکے شروع ہو گئے ۔ دھماکوں میں فیکٹری میں موجود 5 خواتین سمیت 8افراد ہلاک اورمتعد د زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی ضلع ویرودھونگر میں آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے4 خواتین سمیت 10 افراد ہو گئے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button