بھارت

مودی حکومت مکمل طورپر ایک آمر کی طرح کام کر رہی ہے، سونیا گاندھی

download (4)نئی دلی: کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہاہے کہ مودی حکومت جمہوریت کا گلاگھونٹ کر مکمل طورپر ایک آمر کی طرح کام کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونیا گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ مودی حکومت نے بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ کو محض اس بنا پر معطل کر دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے کے بار ے میں وزیر داخلہ کا موقف جاننا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن میں ہوتی اور یہ واقعہ پیش آتا تو اسکا رویہ کس قدر سخت ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پنڈت جواہر لال نہرو جیسے محب وطن رہنماکو بدنام کرنے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی مہم چلا ئی اور حیرت کی بات ہے کہ مودی اور امیت شاہ نے خود اس مہم کی قیادت کی۔ سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات نے ملکی اتحاد کو کمزور کیا ہے اور معاشی ترقی کے بارے میں وزیر اعظم کے دعوﺅں اور زمینی حقائق کے درمیان بہت بڑا فرق ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button