آزاد کشمیر

متعصب بھارتی میڈیا آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف جاری احتجاج کو غلط رخ دینے کی کوشش کر رہا ہے

indian fake newsاسلام آباد:
بھارتی میڈیا بی جے پی کی ہندو توا حکومت کے مذموم ایجنڈے کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں مہنگائی کے خلاف جاری معمول کے احتجاج کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے اسے ایک غلط رخ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے بنیادی ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو سیاسی حقوق کی تحریک کے طور پر پیش کیا ہے ۔ حقیقت یہ ہے آزاد جموں و کشمیر کا اپنا وزیر اعظم ، صدر اور سپریم کورٹ ہیںجبکہ اس کے برعکس بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر کی صورت میں ایک بھارتی شہری کو انکے سروں پر مسلط کر رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا جس بھونڈے طریقے سے آزاد جموںوکشمیر میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج کی تشہیر کر رہاہے وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ آزادجموںوکشمیر کے شہری مہنگائی سے ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اسکے برعکس مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں نے غیر قانونی بھارتی تسلط کو کھلم کھلا چیلنج کر رکھا ہے اپنی آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا مقبوضہ جموںوکشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے آزاد کشمیر کے احتجاج کو ایک الگ رخ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت اور متعصب اور جانبدار بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کی جانبدارانہ کوریج حیران کن نہیں ہے کیونکہ بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی طویل تاریخ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button