مقبوضہ جموں و کشمیر
اگر وادی کشمیر میں حالات واقعی بہتر ہیں تو امیت شاہ وادی کا سفر کر کے دیکھے، راہول
سرینگر29جنور ی (کے ایم ایس )انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما او ر رکن بھارتی پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اگر وادی کشمیر میں حالات واقعی بہتر ہیں تو وزیر داخلہ امیت شاہ جموں سے وادی کا سفر کر کے دیکھے۔
راہول گاندھی نے جنکی بھارت جوڑو یاترا مقبوضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں آج اختتام کو پہنچی ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکمراںجماعت بی جے پی نے عوام میں اختلافات پیدا کیے ہیںجبکہ میری اترا نے نفرت کو ختم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس دو راستے نفرت یا محبت کے ہیں اور یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ کونسا راستہ اختیار کر لیے ہیں۔راہول گاندھی نے مذکورہ یاترا کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں تامل ناڈو کے شہر کنیا کماری سے کیا تھا ۔