پاکستان
شہباز شریف کا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
اسلام آباد14اگست(کے ایم ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن لوگوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، اس تاریخی دن پر ایک بے مثال آزادی کی جدوجہد ریاست پاکستان کے قیام پر منتج ہوئی۔