آزاد کشمیر

”یوم شہدائے کشمیر‘ ‘ مظفر آباد میں ریلی کا انعقاد

InShot_20240713_113427052مظفر آباد : 13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان حریت جموں کشمیر اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے زیرِ اہتمام آزاد جموںوکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین ، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی کے شرکانے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تحاریر میں شہدائے کشمیر کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ریلی میں شریک لوگوں نے ”شہدائے کشمیر کو سلام ہو سلام ہو ، شہدائے 13 جولائی زندہ باد زندہ باد، خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا“ کے فلک شگاف نعرے لگا ئے۔ ریلی کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی ، حریت راہنما مشتاق الاسلام ، پیپلز پارٹی کے راہنما شوکت جاوید میر ، ڈاکٹر محمد منظور ، عثمان علی ہاشم ، عبد الحمید لون ، فیصل فاروق شیخ ، منظور احمد شیخ ، کر رہے تھے۔ مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے سپاہیوں نے 13 جولائی1931 کو سرینگر میں 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والے یہ عام شہری تھے جو نماز ظہر کی اذان دے رہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ اسلامیان کشمیر نے آج سے 94 سال قبل ڈوگرہ سامراج کے سامنے اللہ کی کبریائی بیان کرتے ہوئے شہادت کا منصب حاصل کیا ۔ InShot_20240713_113447603 (1)مقررین نے کہا کہ کشمیری 13جولائی کے شہداءسمیت دیگر لاکھوں شہدا کی مقدس قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کرام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم بھارتی فوجی تسلط ، جبری قبضے ، ناانصافیوں اور مسلح جارحیت کے خلاف بھر پور مزاحمت مقصد کے حصول تک جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں شہداکی عظیم قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button