آزاد کشمیر

آزادی پسند کارکن عبدالرئوف کی نماز جنازہ مانک پہیاں مظفر آباد میں ادا، مقامی قبرستان میں سپردخاک

20220727_085746مظفرآباد 27جولائی(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع کپوارہ کے علاقے مژھل سے تعلق رکھنے والے معروف آزادی پسند کارکن عبدالرئوف تانترے کی نماز جنازہ مانک پہیاں مظفر آباد میں ادا کردی گئی وہ گزشتہ روزدریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بعد میں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ جنازے میں مرحوم کے رشتہ داروں ،مہاجرین اورمقامی افراد سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جنازے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ عبدالرف تانترے نے اپنی پوری زندگی جدوجہدآزادی کے لئے وقف کردی اوران کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے عبدالرئوف تانترے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین میں مشتاق الاسلام،عزیر احمد غزالی،شوکت جاوید میر،بلال احمد فاروقی،جعفر الاسلام اور عثمان علی ہاشم شامل تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button