مقبوضہ جموں و کشمیر

ہمیں کشمیر مخالف قوتوں کو مسترد کرنا ہوگا، عمر عبدللہ

download (1)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے حقوق کی بحالی کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع کولگام کے علاقے دمہل ہانجی پورہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر مخالف قوتوں کو مسترد کر دیں ۔ انہوںنے سوال کیا کہ بی جے پی کی اتحادی جماعتیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی منفرد شناخت کی حفاظت کیسے کر سکتی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے بند ہیں، مختلف حیلوں بہانوں سے ہماری زمینیں چھینی جا رہی ہیں، اظہار رائے کی آزادی کا حق سلب کر لیا گیا ہے، نوجوانوں کو اٹھا کر دور دراز کی بھارتی جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم نے اپنے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے پرامن جدوجہد شروع کی ہے جسے ہم مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جیلوںمیں قید تمام کشمیریوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button