پاکستان

افضل گورو کے یوم شہادت پرکشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور:معروف کشمیری رہنمامحمدافضل گورو کے یوم شہادت پرکشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے باہرایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے افضل گورو کو غیرقانونی طورپر پھانسی دیے جانے پر بھارت کی مذمت کی اور اس اقدام کو انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے افضل گورو کو پھانسی دینے کے اپنے فیصلے میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ بھارتی عدالت نے اپنے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے افضل گورو کو غیرقانونی طور پر پھانسی دے کر ثابت کردیا کہ بھارت کے ہاں آئین، قانون، اخلاقی اقدار اور انسانی حقوق کی کوئی اہمیت اور حیثیت نہیں۔ افضل گوروتحریک آزادیءکشمیر کا روشن اور جگمگاتا ستارہ تھا جنہوں نے اپنے مادر وطن کی آزادی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔مقررین نے افسوس کا اظہارکیا کہ ایک جانب بھارتی سپریم کورٹ نے ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی کا اعتراف کیا لیکن دوسری جانب اس نے سزائے موت بھی سنادی۔ یہ کیسا انصاف اور کیسا قانون ہے۔ مقررین نے کہا کہ افضل گورو نے تختہ دار پر لٹک کر دنیا کو بتادیا کہ کشمیری آزادی کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افضل گوروشہید اور مقبول بٹ شہید کے جسدخاکی کو دہلی کی تہاڑ جیل کے قبرستان سے نکال کر کشمیریوں کے حوالے کیاجائے تاکہ وہ انہیں اپنی سرزمین میں دفن کرسکیں۔ احتجاجی مظاہرے سے سینئررہنماپاکستان پیپلز پارٹی غلام عباس میر، انچارج کشمیرسنٹرانعام الحسن کاشمیری، سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ، ممتاز لیگی رہنما بیگم صفیہ اسحاق، ممتاز عالم دین علامہ عاشق حسین، سیکرٹری کشمیرایکشن کمیٹی فاروق آزاد،کیپٹن مشتاق، پروفیسر اسماءحسن شیخ، کشمیری رہنما نازیہ بٹ،رہنما محاذ رائے شماری آفتاب نازکی، ممتاز عالم دین علامہ مشتاق قادری، معروف دانشور نذربھنڈر، شیخ امجداقبال، محموداے ترازی اور دیگر نے خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button