بی جے پی، آرایس ایس بھارت کا ماحول خراب کرنے میں لگی ہوئی ہیں، راہول گاندھی
کیرالہ 02جولائی(کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے نبی آخرالزمان ﷺسے متعلق بی جے پی کی رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں سخت سرزنش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا ماحول دراصل حکمران جماعت نے خراب کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کیرالہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں گستاخانہ تبصرہ نور پور شرماکا نہیں ہے بلکہ یہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ہیں جنہوں نے ملک میں یہ ماحول بنایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے نور پور اس سب کی اکیلی ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کا ماحول خراب کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔راہول گاندھی نے کہ یہ بھارت کے مفاد کے خلاف ہے، عوام کے مفاد کے خلاف ہے اور بالکل غلط ہے۔کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کے درمیان پل بناتے ہیں اور انہیں اکٹھا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نفرت کے ذریعے مسائل حل کرنے میں یقین نہیں رکھتے۔