مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مجھے اورمیری بیٹی کو یاسین ملک سے ملاقات کی اجازت دے: مشعال ملک

download (10)اسلام آباد:  بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں غیر قانونی طورپرنظربندکشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں اور ان کی12سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کو محمد یاسین ملک سے ملاقات کی اجازت دے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے مطالبہ کیا کہ انہیں قیدیوں کے حقوق سے متعلق جنیوا کنونشن کے تحت یہ سہولت دی جائے۔ اس خاندان نے تقریبا 10سال سے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا ہے ۔ مشعال ملک نے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دیکھیں اور بھارت پر دبا ئوڈالیں کہ وہ انہیںدہلی کی تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں یاسین ملک سے ملاقات کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کینگرو عدالتوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جائز آواز کو دبانے کے لیے یکطرفہ طور پر محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب بھارتی حکومت کشمیریوں کی سب سے توانا آواز کو خاموش کرانے کے لیے یاسین ملک کوجھوٹے مقدمات میں سزائے موت دلوانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو سال قبل یاسین ملک کو منصفانہ ٹرائل ،قانونی امداد اوروکیل تک رسائی کے بغیر ہی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button