مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : نامعلوم شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی

 

سرینگر18نومبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر کے علاقے المعروف کالونی میں ایک نامعلو م شخص کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش پائی گئی ہے۔
لاش گجر برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کی بتائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے لاش دیکھنے کے بعد اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی اور اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ لاش کی شناخت کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button