کشمیریوں کو پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو مسترد کرنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے ڈھونگ انتخابات سے قبل اور اس کے بعدبھارتی فورسز کی طرف سے پابندیوں، چھاپوں ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کئے جانے اورمظالم کا نشانہ بنائے جانے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو اس لئے نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مقبوضہ علاقے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرنے دیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کیا بھاری تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی اورڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منصفانہ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرانتخابی میدان سے زیادہ جنگی میدان کا منظر پیش کررہاہے۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور اپنے حقوق کی بحالی کے مطالبے پر متحد ہیں۔
سول سوسائٹی کے اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور اپنے حقوق کی بحالی کے مطالبے میں متحد ہیں۔