مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے شوپیان میں ایک اور نہتے شہری کو شہید کردیا

555گزشتہ چھ ماہ کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 116ہوگئی

سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک اور نہتے شہری کوگولی مارکر شہید کردیا جس سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 116ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکارں نے ضلع کے علاقے باباپورہ زینہ پورہ میں اپنے کیمپ کے قریب ایک نہتے شہری کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ شہید ہونے والے شہری کی شناخت ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شاہد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے یکم مئی 2021ءسے آج تک 116کشمیریوں کو شہیدکیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button