مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 2کشمیری تاجروں کی 7جائیدادیں ضبط کر لیں

ED-enforcement-directorate-Indiaسرینگر : غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرینگر میں 2کشمیری تاجروں لاکھوں روپے مالیت کی 7 جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے تحت سرینگر میں کشمیری تاجروں عمران بابا اور سگینہ یاسین کی ایک کروڑ56لاکھ روپے مالیت کی 7 غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ایک سرکاری اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ ای ڈی نے دونوں تاجروں کی کمپنی بابا انٹرپرائزز کی غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔ضبط کی گئی جائیدادوں میں موضع بارینبل میں 17مرلہ اراضی اور سرینگر میں 26مرلہ اراضی اور ایک رہائشی مکان شامل ہے۔
واضح رہے کہ ہندوتوا بی جے پی حکومت غیر کشمیریوں کومقبوضہ کشمیرمیں زمین اور جائیداد خریدنے کی ترغیب دینے کے علاوہ مختلف حیلے بہانوں سے کشمیریوں کی جائیدادوں کوضبط اورانہیں سرکاری ملازمتوں سے برطرف کررہی ہے ۔بھارتی حکام اب تک مقبوضہ علاقے میں سینکڑوں کشمیریوں کی اربوں روپے مالیت کی املاک ضبط کر چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button