مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں بدترین دہشت گردی کررہا ہے، حریت رہنما

اسلام آباد 28اگست (کے ایم ایس)
جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے نائب چیئرمین عبدالمجید ملک ،جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے نائب چیئرمین قاضی عمران، جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنویئنر خالد شبیر نے کہا ہیے کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں بدترین دہشت گردی کررہا ہے جس پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مزمت ہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تینوں رہنماو¿ں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں سے انکی شاخت ، تہذیب وتمدن اور پہنچان چھینے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند تنظیموں پر پابندی عائد کرکے آزادی کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتا ہے ۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اورتنازعہ کشمیر کو اپنی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button