مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں غربت و افلاس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، فاروق عبداللہ

سرینگر 03 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ علاقے میں جاری بے چینی اور غیر یقینی صورتحال سے یہاں کی معیشت تباہ و برباد ہو کر رہ گئی ہے اور اس صورتحال کا براہ راست اثرعام آدمی پر پڑا ہے۔
فاروق عبداللہ نے بانڈی پورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں غربت و افلاس اس قدر ہے کہ لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا محال ہوتا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اقتصادی بدحالی کے منفی اثرات بچوں کی تعلیم پر بھی پڑا ہے کیونکہ بہت سارے والدین بچوں کی سکول فیس ادا کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نئی دلی کے غلط فیصلوں کا حمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ صاحب ثروت افراد اپنے غریب او مفلس بھائیوں کی مدد و اعانت کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ ریکارڈ توڑ بے روزگار ی سے نوجوان مایوسی کا شکار ہوتے جا رہے ہیںجو ایک اانتہائی تشویشناک امر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button