مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں دوافرادکے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
جموں18جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع جموں میں دو افراد کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔
پولیس نے بتایا کہ جموں میں دو افراد کوجن کی شناخت ابھینیت سنگھ عرف ناگی اور دیویندر کمار عرف راہول کے طور پر کی گئی ہے ،کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتارافراد مبینہ طور پر اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات میں ملوث ہیں ۔پولیس نے کہا کہ دونوں بہت سے گھنائونے جرائم میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔