بھارت

خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث بھارتی رکن پارلیمنٹ پرجول جرمنی سے نئی دلی واپسی پر گرفتار

بنگلوروکی عدالت نے 6جون تک پولیس کی حراست میں دیدیا

FILE PHOTO: Prajwal Revanna attends a meeting to form an alliance with India's ruling Bharatiya Janata Party, in Bengaluru

نئی دلی:سابق بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کا پوتا اورحکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی جماعت جنتا دل(سیکولر)کا رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا جس کی متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ،کوجرمنی سے واپس نئی دلی پہنچے پر گرفتار کرلیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرجول ریونا سوشل میڈیاپر متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد بھارت سے جرمنی فرار ہو گیاتھا۔ تاہم جمعرات کی شب جرمنی سے بھارت واپسی پر اسے پولیس نے گرفتار کر کے آج صبح بنگلوروکی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے پرجول ریونا کو خواتین کے جنسی استحصال کے مقدمے میں 6جون تک پولیس کی حراست میں دے دیاہے ۔اس کیس کی تحقیقات اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کر رہی ہے۔ ایس آئی ٹی نے عدالت سے ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے تین مقدمات میں 15دن کی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ پرجول ریونا متعدد خواتین کی طرف سے جنسی استحصال کے الزامات کے بعد 26اپریل کو جرمنی فرارہوگیاتھا۔بعدازاں اس کی جنسی زیادتی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔پرجول کے خلاف عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے جبکہ اس کے خلاف انٹرپول نے بھی بلیو کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button