بھارت
نئی دہلی کی ریلی کا مقصد آئین اور جمہوریت کا بچائو ہے: کانگریس
نئی دہلی: بھارت میں کانگریس پارٹی نے کہاہے کہ حزب اختلاف کے اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس(انڈیا) کی نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے والی ”جمہوریت بچائو ریلی ”کا مقصد کسی خاص شخصیت کونہیں بلکہ آئین اور جمہوریت کو بچانا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو ”انڈیا” ریلی سے لوک کلیان مارگ کوجہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ واقع ہے، ایک واضح پیغام دیا جائے گا کہ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کاوقت ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ ملک ارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق سربراہ راہول گاندھی دیگر سینئررہنمائوں کے ہمراہ ریلی سے خطاب کریں گے۔