بھارت

امرت پال کو جعلی مقابلے میں قتل کیے جانے کا خدشہ ہے ، سمرن جیت سنگھ

امرتسر 19 مارچ (کے ایم ایس) شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سمرن جیت سنگھ مان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خالصتان حامی رہنما اوروارث پنجاب دے“کے سربراہ امرت پال سنگھ کو جعلی مقابلے میں مار دیا جائے گا ۔ انہوںنے مودی حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر ایسا کیا گیا تو اسکے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
سمرن جیت سنگھ مان نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ امرت پال سنگھ کو ماورائے عدالت تصادم میں مارا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ ایسا سوچنا چھوڑ دے کیونکہ اس سے سکھ برادری میں بڑے پیمانے پراشتعال پیدا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شام کو ذرائع ابلاغ میں امرت پال کی گرفتاری کی خبر آئی تھی تاہم اب یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button