بھارت
کانگریس کا لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر نریندر مودی سے مستعفی ہونیکا مطالبہ
نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعدادو شمار پر وزیر اعظم نریندر مودی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی جی کو اپنے دعوئوں کے برعکس حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کی کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی جی انتخابات میں بے مثال کارکردگی کے مسلسل دعویدادر تھے تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران اتحاد بامشکل الیکشن میں سادہ اکثریت ہی حاصل کر پائے گا۔جے رام رمیش نے کہاکہ مودی جی کو ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیدینا چاہیے ۔