مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : انجینئر رشید کی جیت پر زبر دست جشن

download (15)سرینگر :  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پارلیمانی انتخابات میں انجینئر عبدالرشید کی جیت پر ضلع کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں انکی رہائش کے باہر بڑی تعدادمیں لوگ جمع ہوئے اور زبردست جشن منایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید اس وقت ایک جھوٹے مقدمے میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں ۔ انہوںنے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو شکست دی ہے۔
انجینئر رشید کے بھائی شیخ خورشید نے عوام کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت صرف ان کے خاندان کی نہیں بلکہ علاقے کے عوام کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے انجینئر رشید کو بھر پور طریقے سے کامیاب کر اکے دراصل ایک جمہوری طریقے سے انکی رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔
یاد رہے کہ انجینئر رشید جموںوکشمیر میں استصواب رائے کی بات کرتے ہیں ۔ کشمیریوں نے انہیں کامیاب کرا کے بھارت کودراصل یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ انہیں انکا غصب شد ہ حق ، حق خود ارادیت دے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button