مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی حکومت نے مزید چھ کشمیری ملازم برطرف کردیے

terminate

 

سرینگر:نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید چھ کشمیری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے. برطرف کیے جانے والوں میں پانچ مقامی پولیس اہلکار اور ایک استاد شامل ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان ملازمین کو تحریک آزادی کیلئے کام کرنے کی پاداش میں برطرف کیا گیا ہے ۔برطرف کیے جانے والے ملازمین کے نام ہیڈ کانسٹیبل فاروق احمد شیخ، کانسٹیبل خالد حسین شاہ، کانسٹیبل رحمت شاہ، کانسٹیبل ارشاد احمد چالکو، کانسٹیبل سیف الدین اور معلم ناظم الدین معلوم ہوئے ہیں۔
مودی حکومت 5اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدسے بیسیوں سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے معطل اور برطرف کر چکی ہے ۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کی جگہ غیر کشمیری ہندو ملازمین کو تعینات کیا جا رہا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو معاشی طورپر بدحال بنانے کے ساتھ ساتھ غیر کشمیری ملازمین کے ذریعے ہندو توا ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button