بھارت

ناانصافی سے پریشان، لوگوں نے اتر پردیش اور ایودھیا میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا: اکھلیش یادو

Akhilesh Yadavلکھنو:
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہاہے کہ اترپردیش اور ایودھیا میں ناانصافی سے پریشان لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایودھیا اوراس کے قریبی علاقوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور انہیں معاوضہ نہیں دیاگیا جس کی وجہ سے انہوںنے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا ہے ۔ انہوںنے انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہ دینے پر ایودھیا کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے فوج میں بھرتی کی اسکیم اگنی ویر کو فورا ختم کرنے کامطالبہ کیا۔ اکھلیش یادو نے ملک میں آئین، ریزرویشن اور جمہوریت کی مضبوطی پر زوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button