بھارت

بھارتی ہائی کورٹس میں زیر التوا 62ہزارمقدمات 30سال سے زیادہ پرانے ہیں

نئی دہلی:بھارت کی مختلف ہائی کورٹس میں تقریبا 62,000 ایسے مقدمات زیر التوا ہیں جو 30سال سے زیادہ پرانے ہیں اوران میں 1952سے زیر التواء تین مقدمات بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہائی کورٹس میں 1954سے اب تک چار اور 1955سے نو مقدمات زیر التواء ہیں۔1952سے زیر التوا تین مقدمات میں سے دو کلکتہ ہائی کورٹ اور ایک مدراس ہائی کورٹ میں ہے۔بھارتی صدردروپدی مرمو نے رواں ہفتے ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ میںالتوا کے کلچرمیں تبدیلی پر زوردیا ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے طویل عرصے سے زیر التواء مقدمات ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو اس مسئلے کو ترجیح دے کر حل تلاش کرنا ہوگا۔ہائی کورٹس میں 58.59لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں جن میں 42.64لاکھ دیوانی نوعیت کے اور 15.94لاکھ فوجداری نوعیت کے ہیں۔نیشنل جوڈیشل ڈیٹا گرڈ (این جے ڈی جی)کے مطابق ہائی کورٹس میں تقریبا 2.45لاکھ ایسے مقدمات زیر التوا ہیں جو 20سے 30سال پرانے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button