بھارت

بھارت :ریسٹورنٹ میں پاکستانی فوڈ بینر لگانے پر ہندو انتہا پسندوں کا ہنگامہ


سورت بھارت15دسمبر( کے ایم ایس)بھارتی ریاست گجرات کے شہرسورت کے ایک ریسٹورنٹ میں پاکستانی فوڈ فیسٹیول کے بینر آویزاں کیے جانے پر ہندو انتہا پسند تنظیم ”بجرنگ دل“ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور تنظیم کے کارکنوں نے بینر کو اتار کر جلا دیا اور ریسٹورنٹ کے مالک کو خبردار کیا کہ آئندہ ایسا بینر نہ لگایا جائے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سورت شہر کے رنگ روڈ پر واقع ٹیسٹ آف انڈیا نامی ریسٹورنٹ کی طرف سے پاکستانی فوڈ فیسٹیول کے بینر لگانے کی اطلاع جب بجرنگ دل کو اس کی اطلاع ملی تو اس کے کارکن آنا ً فاناًوہاں پہنچ گئے اور بینر اتار کر اسے آگ لگا دی۔خبر رساں ادارے ساﺅتھ ایشن وائر کی ایک خبر میں کہا گیا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں نے ریسٹورنٹ کے مالک کو آئندہ ایسا نہ کرنے کی تنبیہ بھی کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button