سکھ

جوڑ میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

 

download (11)لاہور:  سکھوں کے پانچویں گرو، گرو ارجن دیو کی برسی پر تین روزہ تہوار” جوڑ میلے” میں شرکت کے لیے بھارت سے 800 سے زائد سکھ یاتری آج لاہور پہنچے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جوڑ میلہ 15جون سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں شروع ہوگا۔متروکہ وقف املاک بورڈکے افسر غلام محی الدین نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر اور پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر رمیش سنگھ اروڑہ اور ای ٹی پی بی کے سینئر افسران نے واہگہ بارڈر پر 846 سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔سکھ یاتریوں نے پاکستان آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔وفد کے سربراہ گربچن سنگھ نے کہاکہ ہم اپنے گرو کی سرزمین کے درشن کریں گے۔ میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اپنے پن کا احساس ہورہا ہے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے پہلے سکھ وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے تمام انتظامات ای ٹی پی بی نے کیے ہیں جو ملک میں اقلیتوں کے معاملات کو دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔یاتریوں کی آمد کے فورا بعد وہ تقریبا 400 کلومیٹر شمال مغرب میں حسن ابدال میں واقع گوردوارہ پنجہ صاحب کے لیے روانہ ہوئے۔اپنے 10 روزہ قیام کے دوران بھارتی سکھ یاتری گرو نانک کی جائے پیدائش گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب،گردوارہ سچا سودا فاروق آباد،گردوارہ کرتارپور صاحب نارووال اور گردوارہ روہڑی صاحب امین آباد بھی جائیں گے ۔وہ 17 جون کو واپس جائیں گے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button