بھارت

راجستھان : پولیس سب انسپکٹر نے کانسٹبل کی کم سن بچی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا

Abrorayzi

جے پور :بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے ایک کانسٹبل کی کم سن بچی کو آبرو ریزی کا نشانہ بنایا۔واقعے پر علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راجستھان کے علاقے دوسہ میں سب انسپکٹر بھوپیندر سنگھ نے کانسٹیبل کی 5 سالہ بچی کی عصمت دری کی ۔ واقعے کا انکشاف ہوتے ہی علاقے کے لوگ سخت مشتعل ہوئے اور تھانے پر چڑھائی کر کے وہاں توڑ پھوڑ کی۔ ملز م نے خود کو تھانے کے ایک کمرے میں بند کر لیا لیکن مشتعل لوگ تھانے کی ایک کھڑکی توڑ کر اسے گھسیٹے ہوئے ایک چوراہے پر لے گئے اور خوب مار اپیٹا۔ پولیس نے بعد ازاں54سالہ بھوپیندر سنگھ کو حراست میں لے لیا اور اسے معطل کر دیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button