مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں تین نوجوان گرفتارکرلیے
سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نہامہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیموں کے کارکن قراردیا۔نوجوانوں کے اہل خانہ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔بے گناہ نوجوانوں کی بڑھتی گرفتاریوں اور مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کے لئے جاری کریک ڈائون سے لوگوں میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔انسانی حقوق کے مختلف گروپ جھوٹے الزامات پر نوجوانوں کی گرفتاریوں کو بنیادی حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے بھارتی حکومت کے اقدامات پر تنقید کررہے ہیں۔