مقبوضہ جموں و کشمیر
زوجیلا پاس پر برف باری کے بعد سرینگر لہہ ہائی وے ٹریفک کے لئے بند
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روزوادی کشمیر اور لداخ کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی وجہ سے سرینگر لہہ ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگرلہہ ہائی وے پر واقع زوجیلا پاس پر برفباری ہوئی جبکہ ضلع گاندربل کے صحت افزاء مقام سونہ مرگ میں ہفتہ کو ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔ تازہ برفباری کی وجہ سے سڑک کی پھسلن کے پیش نظر زوجیلا پاس پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی گئی۔
دریں اثناء لہہ میں محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے بتایا کہ کرگل، زنسکار اور مینا مرگ کے کچھ مقامات پر ہلکی برف باری ہوئی ہے۔