مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کو قبرستان کی خاموشی اورحقیقی امن میں فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے : انجینئر رشید

download (1)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتخابی حلقے بارہمولہ سے بھاری اکثریت سے جیتنے والے رکن بھارتی پارلیمنٹ انجینئر رشید نے جو بھارتی جیل میں نظر بند ہیں، کہا ہے کہ مودی حکومت کو قبرستان کی خاموشی اورحقیقی امن میں فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے دوران اپنی جیت کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے زبردست حمایت پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مفادات کی نمائندگی کریں گے جنہیں کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ انجینئر رشید نے عوام کو ان قوتوں سے خبردارکیا جویہ جانے بغیر کہ عوام کو اس کی کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی ، اقتدار کا حصول چاہتے ہیں۔انہوں نے کشمیریوں عوام کو اپنی خواہشات پوری کرنے کے لئے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے دہلی کی ایک عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی جمع کرائی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button