مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں زمینوں پر قبضے کی پالیسی ترک کرے، سول سوسائٹی گروپ

نئی دہلی 10 اگست (کے ایم ایس)پاکستان انڈیا پیپلز فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں سماجی و سیاسی کارکنوں کی نظربندی ختم اور تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ فورم 1993 کے اواخر میں تشکیل دیا گیا تھا جس کا مقصد کشمیر جیسے مسائل پر دونوں ممالک میں عام لوگوں کا نقطہ نظر معلوم کرنا تھا۔ فورم نے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے تین سال مکمل ہونے پر نئی دہلی میں جاری کردہ اپنی سفارشات میںبھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ سری نگر ماسٹر پلان ، نئی زمینی پالیسی، اسٹریٹجک زونز کے قیام کے نام پر زمین پر قبضے اور کان کنی کی آڑ میں غیر مقامی لوگوں کو زمین کی تقسیم کو فوری طور پر روکے۔
فورم نے بھارت سے کہا کہ وہ صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کو خوفزدہ کرنا بند کرے اور مسئلہ کشمیر کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرے۔ فورم نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کا غلط اور بے جا استعمال بھی بند ہونا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button