مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ :بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا
حملے میں زخمی ہونے والا فوجی افسر دم توڑ گیا
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترمخان لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
قبل ازیں اسی علاقے میں بھارتی فوج کا ایک افسر ایک حملے میں زخمی ہوا تھا جو بعدا زاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہو گیا۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے میں منگل کے روز آپریشن شروع کیا تھا۔