بھارت

اسدالدین اویسی کا بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافے پراظہار تشویش

download (7)نئی دہلی: بھارت کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پارلیمانی انتخابات کے فورا بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے سوال کیا کہ کیا سنگھ پریوار لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد مسلمانوں پر مظالم ڈھاکر ان سے بدلہ لے رہا ہے۔انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں اتر پردیش میں تشدد کے واقعات کا حوالہ دیا جہاں دو مسلمانوں کو قتل کیاگیاتھا۔انہوں نے اکبر نگر میں بلڈوزر سے مکانات کو مسمار کرنے اور چھتیس گڑھ میں دو مسلمانوں کو قتل کئے جانے کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ انتخابی نتائج کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ا تر پردیش میں دو علمائے دین کا قتل کیا گیا، اکبر نگر میں مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا جبکہ چھتیس گڑھ میں بھی دو مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔انہوں نے سوال اٹھایاکیا سنگھ پریوار مسلمانوں سے بدلہ لے رہا ہے؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button