بھارت

مدھیہ پردیش :نریندر مودی اور امت شاہ کی نقل اتارنے والامسلمان شہری گرفتار

نئی دلی 19اپریل (کے ایم ایس)
نریندر مودی کے بھارت میں کسی لیڈر کی نقل اتارنا بھی گناہ ہو گیا ہے اور اس کی تازہ مثال ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں دیکھنے آئی ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی نقل اتارنے والے ایک مسلمان شہری عادل علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
عادل اپنے دوستوں کے درمیان نریندر مودی اور امت شاہ کی نقل کر رہا تھاجب کسی نے اسکی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو کو بنیاد بنا کر پولیس نے عادل کو حراست میں لے لیا ہے۔جبل پور کے اومتی پولیس اسٹیشن کے قریب رہنے والے عادل علی اپنے دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہے تھے اور اسی دوران انھوں نے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی نقل اتاری ۔ اس کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر پولیس نے از خودکارروائی کرتے ہوئے عادل کو گرفتاری کرلیا ہے ۔
ادھر اومتی پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس پی ایس بگھیل نے میڈیا کو بتایاہے کہ عادل علی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ممکری کر رہا تھا جو کہ قابل اعتراض ہے۔ پولیس نے اس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button