بھارت

بھارت :جھارکھنڈ میں نکسلیوں نے 10سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا

جھارکھنڈ 16مئی(کے ایم ایس)بھارت میں ایک آزاد ریاست کے لیے تحریک چلانے والے نکسلیوں نے ریاست جھارکھنڈ میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی 10سرکاری گاڑیوں کونذرآتش کردیا۔
نکسل وادیوںکے نام سے معروف باغیوں نے جومائونواز سیاسی نظریات پر مبنی تحریک کے حامی کمیونسٹوں کا ایک گروپ ہے اور زیادہ تر دلتوں اور دیگر نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے، دس گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جن میں کھدائی کرنے والی مشینیں اور ٹینکربھی شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں ایک تعمیراتی کمپنی جھارکھنڈ میں ضلع لاتیہار کے علاقوں باسکرچا اور پٹماڈیہ میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے استعمال کررہی تھی۔علاقے میں پولیس کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ راجیش کجور نے کہا کہ مانوازوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس مجرموںکو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button