مقبوضہ جموں و کشمیر

غلام نبی آزاد کی طرف سے حیدرپورہ سانحہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے حیدر پورہ سرینگر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک جعلی مقابلوں میں شہری کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کٹھوعہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ سانحے کی عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہیے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ یہ فوج کا نہیں پولیس کا معاملہ ہے، اس لیے اس سانحے کی تحقیقات کے لیے عدالتی انکوائری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پی کشمیرنے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے خود نہتے شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کیا اور اب وہ تحقیقات کرانے کی بات کر رہے ہیں ۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ حیدر پورہ میں عسکریت پسندوں کو قتل کیاگیاہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ان میں ایک ڈاکٹر، ایک مالک مکان اور ایک مزدورشامل تھا۔ انہوں نے سوال کیاکہ بھارتی فورسز آخر کب تک معصوم شہریوںکو عسکریت پسند قراردیکر قتل کرتی رہیں گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button