World

کینیڈا: گوردوارے کے باہر چسپاں پوسٹروں میں بھارتی سفارتکاروں کے قتل کا مطالبہ

1e94072b-0308-4836-b81c-6ad7e6200c2aاوٹاوا 29ستمبر (کے ایم ایس)
کینیڈا کے علاقے سرے میں خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے تین ماہ بعد بھی ایک گوردوارہ کے باہرپوسٹرچسپاں ہیں جن میں بھارتی سفارت کاروں کے قتل کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رواں سال 18جون کو نامعلوم افراد کی طرف سے 18جون کوہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد یہ پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے ۔ پوسٹر میں تین بھارتی سفارتکاروں نکی تصاویر کے ساتھ ‘وانٹڈ ‘لکھاگیا ہے۔ ہردیپ کی تصویر بھی پوسٹر موجودہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حال ہی پارلیمنٹ میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ۔بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس کو معطل کردیا ہے جبکہ کینیڈا بھارت میں اپنے سفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کا بھی کہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button