مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری تعمیر وترقی کیلئے نہیں حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،مسرت عالم

massrat Alam1

سرینگر : بدنام زمانہ بھارتی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیطرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے اپنے حالیہ دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری تعمیر و ترقی یا مراعات کیلئے نہیں بلکہ اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے تہاڑ جیل سے جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیری بھارت سے اپنا جائز اور پیدائشی حق،حق خودارادایت مانگ رہے ہیں جس کا ودعدہ خود بھارتی حکمرانوں نے عالمی برادری کے سامنے کر رکھا ہے اور جس کے بارے میں اقوام متحدہ کی کئی قراردادیں موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا یہ حق فوجی طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کے اس دورے کا اصل مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال کے حوالے سے گمراہ کرنے کی کوشش کرنا ہے لیکن کشمیری عوام نے مکمل ہڑتال سے بھارت کے اس جھوٹے دعوے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا کہ علاقے میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ مسرت عالم بٹ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اگر صورتحال معمول کے مطابق ہے تو بھارت کو یہاں دس لاکھ کے قریب اپنے فورسز اہلکار رکھنے کی کیا ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں پر ہر پانچ افراد کے سرووں پر ایک فوجی مسلط ہے ۔انہوںنے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
مسرت عالم بٹ نے مزید کہا کہ بھارت کے وحشیانہ مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے مقبوضہ جموںوکشمیراور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جیلوں کی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے لئے اپنی ٹیمیں بھیجیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button