مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کا تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے مطالبے کا اعادہ

images (2)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں اور انہیں مذاکراتی عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوجی طاقت کا استعمال تنازعات کا حل نہیں ہے بلکہ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔میرواعظ عمر فاروق نے تنازعہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی امریکی حمایت کا بھی خیر مقدم کیا۔انہوں نے قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی کی بھی شدید مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button