مقبوضہ جموں و کشمیر

علی امین گنڈا پوری کی سید علی گیلانی کے جنازے کو روکنے کیلئے سخت بھارتی فوجی محاصرے کی مذمت

اسلام آباد02ستمبر( کے ایم ایس)
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی حکام کی طرف سے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے جنازے کو روکنے کیلئے سخت فوجی محاصرے کی شدید مذمت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ قابل مذمت ہے کہ کشمیری عوام کو اپنے قائد کے جنازے میں شرکت سے روکا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی بزدلانہ کارروائیاں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نہیں روک سکتیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری سید علی گیلانی کے نظریے کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ وہ اپنے وطن کو بھارتی غلامی سے آزاد کر سکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button