مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مذہبی مقامات کی بے حرمتی سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا

downloadاسلام آبادکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہاہے کہ بھارت مذہبی مقامات کی بے حرمتی سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا بلکہ اس سے جذبوں کو مزیدمہمیز ملے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمدصفی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں مسجد کی بے حرمتی اوراسے گرائے جانے کی کوشش کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تجاوزات کی آڑ میں علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے جیسے گھنائونے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس مسجد کی شہادت کو دین میں مداخلت سمجھتی ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہر انصاف پسند اس واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر بہیمانہ تشدد کو بھارت کی کھلی ریاستی دہشت گردی قراردے گا۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کا غیرانسانی طرز عمل ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتاہے۔ حریت رہنما نے کہاکہ مقبوضہ خطے کے عوام کی مذہبی و ثقافتی شناختی کو نشانہ بنانا عالمی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال اورمذہبی مقامات کو نشانہ بنانے سے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button