راجستھان : ضلع ہنومان گڑھ میں کشیدگی کے باعث انٹرنیٹ سروس معطل
جے پور 12 مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں ایک مندی کے سامنے بیٹھے ایک مخصوص برادری کے لوگوں کو ہٹانے پر ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بلاک صدر ستویر سہارن اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشتعل ہجوم نے موقع پر جمع ہو کر ریاست کے ضلع ہنومان گڑھ کے علاقے نوہر میں نوہرراوتسر روڈ بلاک کر دی۔اب تک کم از کم 35 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایک مندر کے قریب موجود ٹی سٹال پر موجود ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کے ہٹانے کے لیے جب بلاک صدر ستویر سہارن کی قیادت میں ہندوتوا وی ایچ پی کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد پہنچی تو دونوں گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ تصادم کے دوران ستویر سہارن اور دیکر کچھ افراد زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے، جن میں ساتویر سہارن بھی شامل ہے۔
علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔