مقبوضہ جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کا نئے نافذ کردہ قوانین کے ممکنہ غلط استعمال پر اظہار تشویش
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے علاقے میں نئے نافذ کردہ قوانین کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر کو انڈین پینل کوڈ کی جگہ نیاقانون ”بھارتیہ نیا ئے سنہتا” نافذ ہوگیا ہے ۔ عمرعبداللہ نے خبردار کیا ہے کہ پہلے والے قوانین کے مقابلے میںان قوانین کے غلط استعمال کی زیادہ گنجائش ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر زوردیا کہ وہ ان پر نظر ثانی کرے۔عمر عبداللہ نے اپنے خدشات کا اظہار ایک ایسے وقت پر کیاجب وادی کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرنا شروع کر دیے ہیں جس سے عوام کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔